وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تمام دہشتگردوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بچ نہیں سکتے۔
کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنائے جانے سے متعلق آئی جی سندھ پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ ایک بہت خطرناک نیٹ ورک پکڑا ہے جو ملک دشن تھا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی، سندھ پولیس اور حساس اداروں نے بہت محنت کی ہے۔ آج اس نیٹ ورک کو پکڑا ہے، ایک خودکش بمبار مارا گیا ہے جبکہ 5 دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد جدید اسلحے سے لیز تھے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ دہشتگردوں کے پاس سے راء کے ہونے کا ثبوت ملا ہے۔ دہشتگردوں کا سندھ اسمبلی کو ٹارگٹ کرنے کا پلان تھا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بھی اس طرح کا گروہ پکڑا جاتا ہے اس میں بہت محنت لگتی ہے، ایسے گروپ ہمارے ہی لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے حساس ادارے ان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کام کر رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم لوگ حالت جنگ میں ہیں۔ پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے، جو پاکستان کے خلاف بات کرتا ہے اسے یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام دہشتگردوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بچ نہیں سکتے۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ابھی کاروائی کو 5 گھنٹے ہوئے ہیں، ڈی این اے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ ان دہشتگردوں کا پرانا کوئی ریکارڈ ہے یا نہیں۔
کارروائی میں پانچ دہشتگرد زاہد اللہ عرف سلیمان ، بسم اللہ عرف حاجی لالا، محمد قاسم عرف حاجی صدیق، انعام اللہ عرف بلال اور گل محمد مسلح حالت میں گرفتار ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News