ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کا آج آخری دن ہے جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں مزید رکھنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ آج کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور شدت پسندوں کی مالی امداد کی روک تھام کے عالمی نگراں ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ اجلاس جاری ہے۔
22 سے 25 فروری تک ہونے والے اجلاس میں 205 رکن مملک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 205 مندوبین شریک ہیں جس میں پاکستانی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کے خلاف اقدامات کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں فروری 2021 تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
25 فروری کو پریس کانفرنس کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر اجلاس میں ہونے والے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
کورونا وبا کے باعث اس کا انعقاد ورچوئلی یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News