Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ عمران خان جو چھ لوگوں کے ساتھ چلا تھا آج وہ وزیراعظم ہے، اسد عمر

Now Reading:

وہ عمران خان جو چھ لوگوں کے ساتھ چلا تھا آج وہ وزیراعظم ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان جو چھ لوگوں کے ساتھ چلا تھا آج وہ وزیراعظم ہے۔

ٹنڈویوسف میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں منصوبے لے کر آررہے ہیں، ایسے منصوبے جن سے سندھ کے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی، یہاں پانی کی قلت ہے، گیس کا مسئلہ ہے، ہم بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے ایک بڑا منصوبہ لے کر آرہے ہیں، لوگوں کو بجلی بروقت ملے گی، اس پیکج میں بجلی کا منصوبہ شامل ہے,۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں فیڈرل یونیورسٹی کا منصوبہ قومی اسمبلی میں اس کا بل پہنچ چکا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے جو انتخاب ہورہے، مجھے دل سے خوشی ہے جن لوگوں کو ٹکٹ ملے ہیں وہ کارکنان ہے، تحریک انصاف کے ریڑھ کی ہڈی اس کے کارکنان ہیں، یہی کارکنان عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرینگے، 2023 میں تحریک انصاف کی کہیں سے سیٹیں اگر بڑھ رہی ہے تو وہ سندھ ہے اور حیدرآباد بھی اس میں شامل ہے، بڑی محنت کی ہے جس وجہ سے اس منزل پر پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان جو چھ لوگوں کے ساتھ چلا تھا آج وہ وزیراعظم ہے، پورا ملک اب ترقی کی طرف گامزن ہے لیکن سندھ آج بھی پیچھے ہے، سندھ کے لوگوں کے لیئے اب ترقی اور خوشحالی لائیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے کے جس طرح کراچی کو بڑا پکیج دیا اسی طرح سندھ کو ایک مضبوط ]ہلک دینا ہے، چار پانچ دن میں سندھ کے پیکج کے لیئے چیزیں دیکھ لینگے، اس کے بعد وزیراعظم عمران خان سندھ میں آکر بڑے پیکج کا اعلان کرینگے، یہاں جو بھی مسائل ہیں وہ حل کرینگے، جہاں نادرا کے سینٹر نہیں ہیں وہاں پر نادرہ کا سینٹر بناکر دینگے، یہاں کے بڑے منصوبوں کا اعلان عمران خان یہاں آکر خود کرینگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکا29اپریل تک کاشیڈول جاری
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر