Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز کی پریس کانفرنس

Now Reading:

یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز کی پریس کانفرنس
یوسف رضا گیلانی
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں اور بطور جمہوریت پسند انہیں سب پسند بھی کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اوپن بیلنٹنگ کا فیصلہ پارلیمان کو کرنا ہے، حکومت اپنے فائدے کے لئے اس میں عدالت کو گھسیٹنا نہیں چاہیئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والوں اور عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں کی تقسیم ہیں جس میں گیلانی دائیں طرف کھڑے ہونے والوں کے امیدوار ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کیا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے ہر کونے سے حکومت ضمنی انتخابات میں ہاری اور عوام نے انہیں مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت والے بری طرح ایکسپوز ہوئے ہیں اور ہم حکومت کو آئندہ بھی ہر میدان میں چیلنج کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  لازمی کامیاب ہوں گے اور مل کر جمہوریت اور عوامی حکومت کو بحال کرینگے،  ہم آئندہ کے تمام فیصلے مل جل کر کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا شارٹ ٹرم مقصد اس کٹھ پتلی کو گھر بھیجنا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کا بشام دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر