صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب نے نہ پچاس لاکھ گھردیئے نہ ایک کروڑ نوکریاں دی ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کامعاشی حب ہے لیکن وفاقی حکومت نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے، کبھی اپنے حصے کے جائزپیسے نہیں دیئے جاتے تو کبھی آرڈیننس کے ذریعے جزیرے ہتھیالئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ماری عوام آج اپنے احتجاج کے ذریعے سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہارکریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کے لوگ منتظرتھے کہ کب پیپلزپارٹی چیئرمین ان کے دلوں کی ترجمانی کرنے آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج حیدرآباد کا جلسہ تاریخی ہوگا کیونکہ حیدرآباد شہید بھٹو اوران کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔
ان تمام خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News