وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر سے ملاقات پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیاسی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر کے ساتھ بہترین ملاقات ہوئی ہے جس میں ہم نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لیے گفتگو کی ہے۔
Had an excellent mtg with President of Sri Lanka @GotabayaR. We discussed our common passion about poverty alleviation esp in our rural areas. We also exchanged views on how to give farmers more for their produce & get cheaper food & fruits to the population by using technology
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 24, 2021
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملاقات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو سستا کھانا اور پھل میسر کرنے اور کسانوں کو پیداوار کی زیادہ قیمت دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سری لنکا میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے اور افتتاحی تقریب میں موجود میرے مد مقابل کھیلنے والے سری لنکا کے سابقہ کرکٹرز کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News