لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ہے۔
سماعت کے دوران نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ہیں۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس ضمن میں عالت نے حکم جاری کیا ہے کہ عدالت کا حکم شہباز کو ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News