Advertisement

نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اسلام آباد نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا  کہنا تھا کہ کوئی بھی قوم اکیلے  دہشتگردی  کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے  کے لیے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو  بھی کئی سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں سیکیورٹی خطرات کے  باوجود دفاع کے اوپر کم خرچ کررہا ہے،  سیکیورٹی پر اخراجات بڑھانے سے انسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے ۔

Advertisement

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  خطے میں امن  ہوگا تومعیشت  مضبوط ہوگی اور تمام ممالک  امن سے رہ سکیں گے  لیکن  مسئلہ کشمیر کے منصفانہ  حل کے بغیر   خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔  افغانستان میں امن   بھی خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستا ن اور بھارت میں  کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ  کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان  خطے میں  ایک ذمہ دار ملک ہے  ۔خطے میں  قیام ا من   سے دیگر ممالک کی خوشحالی  جڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version