
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی ماضی کی طرح اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔
ملاقات میں وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور بلوچستان سے منتخب سینیٹر ثمینہ ممتاز بھی موجود تھیں۔
صدر مملکت نے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹرثمینہ ممتازکو بھی سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News