وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں تاہم ارکان اسمبلی اور اپوزیشن ارکان کا قومی اسمبلی میں آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر بنی گالہ سے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں موجود وزیراعظم عمران خان اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اب تک حکمران اتحاد کے 155 اراکین پہنچے ہیں۔
اراکین کی قومی اسمبلی ہال میں آمد جاری ہے جبکہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور اسامہ قادری بھی ایوان میں موجود ہیں۔