Double Click 970 x 250

وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے


شہباز احمد رپورٹر

08th April, 2021
Adsense 300×600
مار گلہ ہائی وے
Double Click 300 x 250

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

‏وزیراعظم   لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد  بھی رکھیں گے۔ پہلے فیز میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

 2 ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے اپلائی کرنے والے افراد جبکہ باقی 2 ہزار اپارٹمنٹس سرکاری ملازمین کے لیے رکھے گئے ہیں۔

Double Click 970 x 90