شاہ سلمان فلاحی امدادی ادارے كی جانب سے رمضان میں پاکستان كے 20,700 مستحق گھرانوں میں اشیاء خردونوش كی تقسیم کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 20700 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان كے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں۔
ایک فوڈ پیکٹ 41 كلوگرام پر مشتمل ہے، پیکٹ میں 20 كلو فائن آٹا، 5 كلو چاول ، 5 لیٹر كوكنگ آئل،2 كلو بیسن، 2كلو كھجور،5 كلو چینی اور 1 كلو چائے اور جام شیریں شامل ہیں، جن كا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا ہے۔
امدادی اشیا ء کی مجموعی مالیت تقریباً 15 كروڑ 56 لاكھ روپے ہے۔
رمضان امدادی پیکج NDMA، مقامی حكومت اور مقامی این جی او (SDO) كے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا۔
امدادی پیکج صوبہ بلوچستان كے 10 اضلاع بشمول دكی، چاغی، واشک، پنجگور، نصیرآباد، خاران، صحبت پور، سبی، لورالائی میں تقسیم كیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News