وزارت پٹرولیم کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 6 تیل و گیس بلاکس کیلئے پٹرولیم کنسیشن، ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کی تقریب پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔
اس سلسلے میں سیکرٹری پٹرولیم اسد حیاالدین اور ڈائرئکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز عبدالجبار میمن نے حکومت پاکستان جبکہ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم خان ، مینجنگ ڈائریکٹر این سی پی ایل فہیم حیدر اور مینجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل معین رضا خان نے اپنی اپنی کمپنیوں کی طرف سے دستخط کئے۔
اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جبکہ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔
انہوں نے کہا کہ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔
خیال رہے کہ اس لائسنس کے تحت ایکسپلوریشن کمپنیاں سالانہ خطیر رقم ہر بلاک میں سوشل ویلفیئر منصوبوں پر خرچ کرنے کی بھی پابند ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News