پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس ، قومی و خطے کی سلامتی صورتحال کا جائزہ


تنویر علی

08th April, 2021
Square ad 300 x 250

جی ایچ کیو میں پاک فوج کی 240 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جی ایچ کیو میں پاک فوج کی 240 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے، جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی، علاقائی، ملکی سیکیورٹی ماحول کا جامع جائزہ لیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں حال ہی میں شامل ہونے والے قبائلی اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ہے جبکہ شرکاء کو دوست ممالک کے ساتھ فوجی روابط پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی، کورونا کی جاری تیسری لہر کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔