خیبرپختونخوا حکومت کی صوبائی کابینہ میں استعفے دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں، اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔
معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال نے بھی اپنا استعفی وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News