Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بڑی پیش رفت

Now Reading:

پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بڑی پیش رفت

پاکستان  اور بھارت کے تعلقات میں بڑی پیش رفت، پاک بھارت بیک ڈور رابطے، وزرائے خارجہ کی امارات میں ملاقات کا قوی امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ابو ظہبی میں کل ملاقات متوقع ہے۔

ملاقات اور مذاکرات کے مقام اور اوقات کو حتی الاامکان خفیہ رکھنے کی کوشیشں جاری ہیں جبکہ متوقع ملاقات ہونے کی صورت میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان رواں برس پہلا وزرائے خارجہ سطح پر براہ راست رابطہ ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جبکہ بھارتی وزیر خارجہ امور ڈاکٹر جے شنکر کل ابو ظہبی پہنچیں گے۔

متوقع ملاقات کے حوالے سے کوئی باضابطہ طے شدہ ایجنڈا نہیں ہے جبکہ ملاقات کے حوالے سے ثالثی متحدہ عرب امارات کی حکومت کر رہی ہے۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو میڈیا سے دور رکھنے کی کوشیش کی جا رہی ہے تاکہ نتائج متاثر نہ ہوں جبکہ رواں برس جنوری میں پاک بھارت انٹلیجنس حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات ہو چکے ہیں، جس کی تصدیق امریکہ میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کی تھی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ متحدہ عرب امارات کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ٹالثی کے تحت امارات پہنچ رہے ہیں جبکہ اماراتی حکومت پاک بھارت براہ راست تعلقات کو جلد فعال اور آپریشنل بنانے کا دعوی کر چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
یورپی یونین کےساتھ مل کرکام کرنےکےخواہاں ہیں، وزیراعظم
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
درخشاں تھانے میں ملزم کی موت انسانیت سوز تشدد کے باعث ہونے کا انکشاف
ڈی آئی خان میں نامعلوم افرادکی فائرنگ، 4کسٹم اہلکارجاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر