جمعے اور اتوار کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ‌کاروباری سرگرمیاں‌ بند رہیں گی، نوٹی فکیشن جاری


تنویر علی

08th April, 2021
Square ad 300 x 250

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ گوشت کی دکانیں، بیکری، پھلوں  اور سبزیوں کی دکانیں صبح چھ سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی اور میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ تمام افسران وضاحتی مراسلے  پر  ہر صورت عمل درآمد کراوائیں۔