وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ آئندہ سال انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں فل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حملے کے بعد ہم نے کرکٹ کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کادورہ کرے گا ۔
Lovely meeting my friend @CTurnerFCDO Extremely delighted to know that after the gap of sixteen years,October this year English Cricket Team will be visiting Pak and next year again for a full test series,we have come a long way from the devastating attack on SL team pic.twitter.com/dqb8oms19c
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ برطانوی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کریں گے۔ کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے ‘ شہریوں کو مزید اسپورٹس کی تفریح کا ماحول میسر آئے گا۔
فواد چوہدری نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاک برطانیہ مشترکہ پروڈکشن اور دستاویزی فلوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے برطانوی ہائی کمشنر کو میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لیے حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News