Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے نکل رہی ہے، عثمان ڈار

Now Reading:

عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے نکل رہی ہے، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ ترقیاتی کاموں میں پیچھے رہ گیا ہے اس لئے آج عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے نکل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ این اے۔ 75 میں اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن) سے ہے، یہاں پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں کا ووٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کافی دن تماشا لگائے رکھا تھا، مریم نواز پی ڈی ایم کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہی تھیں۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب نمائندوں کے پولنگ اسٹیشن پر داخلے کی پابندی خوش آئند اقدام ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیئے اور ایسے افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی؛ بڑا اعلان کردیا
صدر مملکت کا دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ جاری
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ایاز صادق
سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال
ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر