Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین عربوں کا نہیں عالم اسلام کا مسئلہ ہے، علامہ طاہر اشرفی

Now Reading:

فلسطین عربوں کا نہیں عالم اسلام کا مسئلہ ہے، علامہ طاہر اشرفی
اسلام

اسلام

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ فلسطین عربوں کا نہیں عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ فلسطین عربوں کا نہیں عالم اسلام کا مسئلہ ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پالیسی بنانی ہوگی، اسرائیل کا غصہ اپنے ملک پر نکال کر اپنی املاک کو تباہ نہیں کرسکتے، نوجوان فلسطینوں کی آواز بلند کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کریں، فلسطینوں کو ہماری مالی سے زیادہ اخلاقی مدد کی ضرورت ہے، ہمیں فلسطینوں کی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی دنیا کے ساتھ ساتھ دینی تربیت کرنا بھی نہایت ضروری ہے، آج پورے ملک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا جا رہا ہے، آج علماء مشائخ کونسل کی آواز پر یوم  فلسطین منایا جارہا ہے، اسلامی تعان تنظیم کا اجلاس طلب کیا تھا جو اب بلا لیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں اسلامی تنظیم سے اپیل کی تھی، پاکستان اسلامی تنظیم سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا اور فلسطین کے سفیر سے بھی بات کی ہے، پاکستان کا پورے عالم اسلام کو پیغام ہے کہ اب متحد ہوکرآگے بڑھیں، اقوام متحدہ کتے کی خراش آنے پر بولتا ہے لیکن انسانی شہادتوں پر خاموش ہے، امید کرتے ہیں اسلامی تعاون تنظیم کا جو اجلاس بلایا گیا اس میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اب آگے بڑھے گی، آج پوری قوم نے اپنے فلسطینیوں کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا دل و روح آپ کے ساتھ ہے، جیسے حرمین شریفین جان سے زیادہ عزیز ہے ویسے ہی مسجد اقصیٰ ہے، علماء نے فیصلہ کیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کریں گے، تمام لوگوں کو فلسطینوں کے مسئلہ پر جمع کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے، قریب ہے وہ دن جب سب جائیں گے اقصیٰ میں دو نفل ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر