ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے موجودہ حالات میں بہتری نہیں آئی تو ہم سخت فیصلے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ تاجر اور عوام موجودہ حالات کو بہتری کی طرف لانا چاہتے ہیں تو ماسک پہننا، ایس او پی کو فالو کرنا اور ویکسینشن کرانا ہوگاورنہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہونگے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ آکسیجن کے متبادل کے لئے ضلع جامشورو نے بہت زبردست کام کیا ہے جس کے بعد 2 لاکھ 68 ہزار لیٹر جامشورو کمپنی آکسیجن فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو پی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کے بعد اس آکسیجن کو فٹ فار میڈیکل یوز قراردیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ پاکستان برصغیرکا پہلا ملک ہوگا جو اس پروسز کو استعمال کرتے ہوئے آکسیجن بنائے گا جبکہ سندھ حکومت کی مدد سے کوٹڑی اورلاکھڑامیں بھی اس پروسزکے تحت آکسیجن بناسکتے ہیں اور گڈو پربھی یہ گیس بنائی جاسکتی ہے جہاں سے ساؤدرن پنجاب اوربلوچستان کوفائدہ پہنچایا جاسکتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News