Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایچ ڈی ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

پی ایچ ڈی ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری

سندھ ہائی کورٹ نے تمام  پی ایچ ڈی ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دینے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے  ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو کی درخواست پر فیصلے میں کہا کہ چیف سیکریٹری 15 دن میں سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کریں۔

عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی ہولڈرز میں کسی کو 25 ہزار تو کسی کو 10 ہزار دیے جارہے ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ تمام سرکاری پی ایچ ڈی افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا اور کسی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈرز کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے، تمام محکموں کے  افسران کو یکساں الاونس دیا جائے گا۔

عدالت میں سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ  صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈرز کو 25 ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے، دیگر سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز  کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے  کہا کہ  ایسا امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

سندھ ہائی کورٹ نے حکم پر عمل درآمد کروا کر رپورٹ  پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر