Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر فواد چوہدری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات

Now Reading:

وفاقی وزیر فواد چوہدری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے فلسطینی سفیر احمد ربائی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید کے دن فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران فواد چوہدری نے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربائی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فلسطینی سفیر کو وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کے لیئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس عید کے موقع پر پاکستان کی پوری قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی پوری قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر سراپہ مضطرب اور احتجاج میں ہے،  فلسطین کو ہر سطح پر پاکستان کی حکومت کی اعانت حاصل رہیگی، وزیراعظم پاکستان عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  وزیراعظم عمران خان فلسطین کے مسئلہ پر مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں جبکہ وزیر اعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کرکے فلسطین میں مسلط اسرائیلی جارہیت کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا اعادہ بھی کیا ہے۔

اس موقع پر فلسطینی سفیر احمد ربائی نے فواد چوہدری سے پاکستان کی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اظہار یکجہتی سے  ہم اپنے آپ کو مظبوط محسوس کرتے ہیں۔

فلسطینی سفیر کے جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1000 فلسطینی بشمول خواتین و بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ  1500 فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور 1000 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان فلسطین حکمت عملی کے بانی ہیں اور ہم اسی حکمتی عملی پر عمل پیرا ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فلسطینی سفارتخانہ کی یاداشت پر بھی اپنے دورہ اور فلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے جزبات و خیالات کو قلمبند بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج لانڈھی میں دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، بلاول بھٹو
کراچی میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی
اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
‘ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے’
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر