Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف ڈرامہ کر کے باہر جانے کی تیاری میں ہیں، فرخ حبیب

Now Reading:

شہباز شریف ڈرامہ کر کے باہر جانے کی تیاری میں ہیں، فرخ حبیب
فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف نےضمانت دی تھی نوازشریف واپس آئیں گے اور اب شہباز شریف بھی ڈرامہ کر  کے باہر جانے کی تیاری میں ہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوملک سےباہرجانے کی اس قدر بےچینی ہے کہ انہوں نے رات کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی، جعلی اکاؤنٹس کا موجد ہے اور ٹی ٹیز ان کا طریقہ واردات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کے 1990 میں 25 لاکھ کے اثاثے تھے، 1993 میں انکے اثاثے 2 کروڑ روپے کے ہوئے اور 2008 سے 2018 تک انکے اثاثے 7 ارب روپے کے ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے خاندانی اکاؤنٹس میں پیسوں کا نہیں پوچھا جائے جبکہ ایک ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون نہیں ہوسکتا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ فرخ حبیب نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اپوزیشن مہنگائی کے معاملے پر پروپیگنڈا کرتی ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے بعد مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وفاق پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کےعوام کو ریلیف دیں کیونکہ رپورٹ کے مطابق اشیائے خورونوش کی سب سے زیادہ قیمتیں سندھ میں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےعوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جبکہ وفاق پرائس کنٹرول کمیٹی کو مزید فعال کرنا چاہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر