Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے سندھ میں پانی کی کمی، ارسا کا الرٹ جاری

Now Reading:

دریائے سندھ میں پانی کی کمی، ارسا کا الرٹ جاری
پانی کی صورتحال

دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث پانی کا شدید بحران ہوگیا ہے جس کے لئے ارسا کی جانب سے ملک بھر کی بیراج انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی کمی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کے اثرات بیراجوں پر نمایاں نظر آرہے ہیں۔

ارسا کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1400  فٹ ہے جو کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول پر چلی جائے گی جبکہ گڈو بیراج میں 39 ، سکھر بیراج میں 34 اور کوٹری بیراج میں 50 فیصد پانی کی کمی ہوگئی ہے۔

پانی کی کمی کی باعث سندھ اور بلوچستان میں چاولوں کی کاشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے لئے سکھر بیراج انتظامیہ نے کاشتکاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پانی کے مسئلے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حالیہ دنوں میں دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ایک دوسرے پر تنقید کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات
کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں ہاری کارڈ ہولڈرز ترجیح ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزارت داخلہ کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بڑا مراسلہ
پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات
انصاف کے لیے ایک مخصوص عدالت کی ضرورت ہے؛ بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر