Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائیکلون توکتے، وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم ہدایات جاری کردیں

Now Reading:

سائیکلون توکتے، وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم ہدایات جاری کردیں
CM Sindh chaired a Karachi Coordination committee meeting

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائیکلون   توکتے کے پیش نظر اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سائیکلون توکتے کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ ،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمانڈر کورانجینئرنگ بریگیڈیئر  قاضی ناصر، ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز ، ڈی جی  پی ڈی ایم اے سلمان شاہ ، ویڈیو لنک  پر سکھر سے وزیر آبپاشی سہیل انور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر میٹ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ  ایک ویدر سسٹم  بحیرہ عرب کے جنوب میں بن رہا ہے  جسے  سائیکلون توکتے کا نام دیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر میٹ  نے بتایا کہ اس سائیکلون  کے 3 طرح کے اثرات  ہوتے ہیں ۔ طوفانی بارشیں ،تھنڈر اسٹورم   یا  تیز ہوائیں،جس کو ہائی انٹینسٹی ونڈ زکہا جاتا ہے۔

Advertisement

سردارسرفراز نے بتایا کہ اگر ہوا کی رفتار 27-22 کٹس ہوتی ہے تو مٹی کا طوفان ہوگا، اگر ہوا کی رفتار 33-28 کٹس بنتی ہے تو درختوں کو نقصان ہوسکتا ہےاور  اگرہوا کی رفتار 47-34 کٹس ہوتی ہے تو گھروں کی چھتوں اور فصلوں کو  بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ابھی دیکھنا یہ ہے کہ سائیکلون کی رفتار کیا بنتی ہے ۔ اگر سائیکلون انڈیا گجرات  کو عبور کرتا ہے تو ٹھٹھہ ، بدین ، میرپورخاص ، عمر کوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ  پر اس کے اثرات ہوں گے۔

ڈائریکٹر میٹ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹھٹھہ ، بدین میرپورخاص، عمر کوٹ ، تھرپارکر  اور سانگھڑ  میں اچھی خاصی بارشیں ہوں گی۔  ٹھٹھہ  اور دیگر ڈسٹرکٹ  کو 100-80 کلومیٹر پی ایچ  طوفانی بارشیں  ہو سکتی ہیں ۔ یہ 17 مئی سے 20 مئی 2021 کو ان ڈسٹرکٹ میں اپنے اثرات پیدا  کرے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ  اگر سائیکلون کراچی کے غربی ایریا کو کراس کر جاتا ہے تو کراچی، حب، لسبیلہ ، حیدرآباد  اور جامشورو ڈسٹرکٹ  میں 18 سے 20 مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ  بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ نے  ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت  کر تے ہوئے   ایمرجنسی  پلان ٹیم بنانے کے احکامات  دے  دیے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  میٹ ڈپارٹمنٹ  اور پی ڈی ایم اے کی مشاورت  سے ایمرجنسی پلان بنا کر اقدمات کرنےہیں ۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ  نے بارشوں  کے امکانات کے پیش نظر کمشنر کراچی ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ  نالوں کے چوکنگ  پوائنٹس  کو کلیئر  کرنا شروع کریں  جبکہ  ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔

انہوں نے چیف سیکریٹری  کو کنٹرول روم  قائم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم میں بی ایس -19 کے افسر کو ہیڈ بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ
دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی مذمت
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر