ملک میں کورونا ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل، اسد عمر کا ٹوئٹ

عروبہ خانویب ایڈیٹر

08th May, 2021. 10:27 am
کورونا ویکسین

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کنسینو ویکسین قومی ادارہ برائے صحت میں تیار کی جارہی ہے، مئی کے آخر تک ویکسین دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کے حوالے سے بتایا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے صحت میں کنسینو ویکسین کی تیاری جاری ہے جس کی تیاری کیلئے ٹیم کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اور کوالٹی چیک کرنے کے بعد ویکسین مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے۔

کوویکس کی فراہم کردہ مفت کوروناویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے جس میں بارہ لاکھ اڑتیس ہزارڈوزغیرملکی ایئرلائن سے پاکستان لائی گئیں ہیں جسے ایئرپورٹ سے ای پی آئی ویئر ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔

Adsense 300×250