وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ۔
عمران خان نے شہزاد اکبر کو عید کے بعد حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
اجلاس میں شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News