سگریٹ نوشی کرنے والوں کی شامت آگئی، نوجوانوں کو سگریٹ سے بچانے کیلئے جرمانے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سگریٹ بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج سے 18سال سے کم عمر والے نوجوانوں کو سگریٹ پینے پر جرمانہ ہوگا۔
کم عمرافراد کو سگریٹ پینے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ جرمانہ کرے گا اور جرمانہ ہزار روپے سے 1 لاکھ تک ہوگیا۔
کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا، اسکولز اور کالجز کے قریب سگریٹ فروخت کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News