Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل حکومت نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کردیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

نااہل حکومت نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کردیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سندھ میں پانی کی قلت کا یہ عالم ہے کہ گڈو بیراج سے پانی کی ترسیل بند ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی برسات میں ڈیموں میں پانی کی وافر مقدار تھی مگر پی ٹی آئی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ سمیت پورے پاکستان میں پانی کی ترسیل کی منصفانہ تقسیم میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے حکومت وقت سے سوال کیا ہے کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ بدترین گرمی اور رمضان کے مقدس مہینے میں سندھ کا پانی بند کردیا گیا ہے؟

انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ کے زیریں علاقوں میں پانی کی قلت کے بحران کو دور نہیں کیا گیا تو قحط جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں پینے تک کے پانی کا بحران پیدا ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی
وفاقی کابینہ کی سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ کی منظوری
ایف آئی اے کی کارروائی؛ آن لائن جوا ایپ میں ملوث ملزمان گرفتار
بڑی گرفتاری ہوگئی
کے ڈی اے کا پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم برقرار
شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر