وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات

عروبہ خانویب ایڈیٹر

08th May, 2021. 10:11 am
ون آن ون ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ون آن ون  ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے بات کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات میں  تجارت، سرمایہ کاری ، انفراسٹرکچر ، توانائی ، سیاحت ، افرادی قوت اور اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے  کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Adsense 300×250

مزید پڑھیں