مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لئے ویلیو ایڈیشن کی طرف جانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کنامک سروے پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ ٹیکسٹائل کا ہے جبکہ انجینئرنگ کی برآمدات کو مزید بڑھانا ہے۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ادویات کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ پھلوں اور گوشت کی برآمدات بھی اس سال بڑھی ہیں۔
عبد الرزاق داؤد کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی لائی جائے، بجٹ میں برآمدی شعبے کو ریلیف دیا جائے گا۔
مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ مئی کےآخر تک برآمدات 22.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، رواں ماہ کے آخر تک ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News