Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا

Now Reading:

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا
بجلی
Advertisement

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا ہے، شارٹ فال کے باعث شہروں اور دیہات میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 250 میگاواٹ جبکہ مجموعی طلب 25 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے اور پن بجلی سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھرمل پاؤر پلانٹس 3 ہزار 640 میگاواٹ اور آئی پی پیز 13 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے کوٹے سے کم بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے بجلی کمپنیاں اپنی ضرورت سے کم بجلی لے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترسیلی نظام میں ہیچیدگیوں کے باعث کمپنیاں پوری بجلی نہیں لےرہی ہیں، شارٹ فال کے باعث مختلف شہروں اور دیہات میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے مزید بجلی آج سسٹم میں شامل کی جائے گی بجلی کمپنیاں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کررہی ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
نقل کی روک تھام کا جائزہ، وزیر تعلیم کا مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ
حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، شزہ فاطمہ
عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4 ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان
سینیٹ انتخابات کیلئے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر