متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے کہا ہے کہ غیر آئینی کوٹہ سسٹم اور دوہرا معیار ختم کیا جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تحریکی ساتھیوں ، نوجوانوں طلباء و طالبات کو اے پی ایم ایس او کے 43 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بھر پور مبارکباد پیش دیتا ہوں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ نے کہا کہ 43 برس قبل اے پی ایم ایس او نے شہری حقوق کی جنگ کا آغاز کیا اور آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایس او وہ واحد طلباء تنظیم ہے جس نے سیاسی پارٹی کو جنم دی، دیگر سیاسی جماعتوں کے بننے کے بعد انکے طلباء ونگ بنتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے 40 اوور کھیل چکے ہیں۔
سینئر سیاستدان فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ 70 برس سے پاکستان میں روایتی سیاستدان حکومت میں ہیں، اب ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے مزید کہا کہ کراچی کو سالانہ 4 سو ارب کی ضرورت ہے، صاحب اقتدار سندھ سے تعلیمی کوٹا سسٹم ختم کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
