راولپنڈی میں آرمی میڈیکل کالج میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل کالج کی خصوصی تقریب میں سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگارگوہر نے خصوصی شرکت کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ تقریب کے دوران سرجن جنرل نے میڈیکل کور کے جوانوں اور افسروں کی خدمات کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سرجن جنرل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 200 کامیاب آپریشن آرمی میڈیکل کور کی زبردست کارکردگی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قوت سماعت کا پہلا کامیاب آپریشن 2017 میں کیا گیا تھا جو کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر میڈیکل کالج کی سہولتوں میں وسعت لائی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News