چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث لوگ غربت کا شکار ہو رہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ پاکستان بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اقوام متحدہ میں کرپشن پر خصوصی سیشن سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سےغریب ممالک کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک سے سالانہ کھربوں ڈالرز منتقل ہوجاتے ہیں اور تقریباً7 کھرب ڈالرامیر ممالک میں چھپائے جاتے ہیں جس کے باعث لوگ متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انسداد بدعنوانی کے لئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہر ایک کو بنیادی ضروریات میسر ہوسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News