Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں سرکاری افسر ریپ کے الزام میں گرفتار

Now Reading:

اسلام آباد میں سرکاری افسر ریپ کے الزام میں گرفتار
Advertisement

اسلام آباد پولیس نے زیادتی کے الزام پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کے مطابق شہزاد ٹاؤن تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 376 اور 342 شامل کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ہوسٹل میں سرکاری افسر کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم خاتون کا کمرا باہر سے لاک کر کے چلا گیا اور واپس آکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کے بعد ملزم نے تقریباً رات سوا 2 بجے کے قریب خاتون کو راول ڈیم چوک پر چھوڑ دیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر