کراچی میں عام شہریوں کے قتل میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ہاتھ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق گرومندر کے قریب ہوٹل کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے طمابق رفیق ولی نامی شخص کے قتل میں ملوث ملزمان کے تانے بانے راء سے جاملے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں حساس اداروں کی زیر تفتیش ڈیوپا یول پیٹڑ نے گرومندر کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کے حوالے سے اہم حقائق بتا دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیق ولی کے قتل کا ٹاسک بھی بھارتی راء کی جانب سے دیا گیا تھا۔
تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ آور مقتول رفیق ولی کو مفتی عبداللہ کے ساتھ ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، مقتول رفیق ولی جمشید روڈ پر ہونے والے مفتی عبداللہ پر حملے کے وقت مفتی عبداللہ کے ہمراہ موجود نہیں تھا۔
مفتی عبداللہ کے حملے میں موقع پر پکڑے جانے والے حملہ آوروں نے بھی دبٸی میں مقیم راء کے سہولت کار زاہد شوٹر کے کہنے پرحملہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار نے محمودآباد میں رہائش اختیارکی تھی، جس پر محمودآباد میں گزشتہ دنوں حساس اداروں نے چھاپہ بھی مارا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News