Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں، ترجمان آئیسکو

Now Reading:

موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں، ترجمان آئیسکو
بارش

بارش

ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لود شیڈنگ مسلم ٹاؤن، لالہ زار، کھنہ، ایسٹ جیل، پارک جاپان روڈ، ڈھوک اور چوہدریاں ای بلاک فیڈرز جیسے علاقوں میں ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

Advertisement

ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ صارفین بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہیں اور شکایات کے اندراج کے لیے ہلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں۔

ترجمان آئیسکو نے مزید کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر ہم شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک
2018 کے انتخابات میں نتائج 72 گھنٹے سے زیادہ روکے گئے، نائب وزیر اعظم
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ، 8 بلز زیر غور آئیں گے
وزیراعظم کا اسپیکر ایاز صادق سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کی جنکو سولر کمپنی کا دورہ، سولر ٹیکنالوجی کے فروغ پر گفتگو
کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کی مشترکہ نیوز کانفرنس، ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر