صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی کسی نے نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انڈیا کے پلیئرز کو آئی پی ایل کھیلنا تھا تو ایک کووڈ پازیٹو کیس کا بہانہ کیا اور دبئی پہنچ گئے۔
انڈیا کے پلئیرز کو IPL کھیلنا تھا تو ایک کووڈ پازیٹو کیس کا بہانہ کیا اور دبئ پہنچ گۓ ۔ یہ ہی کام نیوزی لینڈ کے پلئیرز بھی کرلیتے اگر IPL کھیلنا تھا۔ کیوں ایک ایسا بہانہ بناکرچلے گۓ جس سے پوری دنیا کی کرکٹ خوفزدہ اور افسردہ ہوگئ ۔ دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی کسی نے نہیں دی
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) September 18, 2021
ان کا کہنا تھا کہ یہی کام نیوزی لینڈ کے پلیئرز بھی کر لیتے اگر آئی پی ایل کھیلنا تھا۔
ناصر حسین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کیوں ایک ایسا بہانہ بنایا جس سے پوری دنیا کی کرکٹ خوفزدہ اور افسردہ ہوگئی؟
صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی کسی نے نہیں دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News