Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری افغانستان کے عوام کو معاشی اور انسانی امداد جاری رکھے، صدر مملکت

Now Reading:

عالمی برادری افغانستان کے عوام کو معاشی اور انسانی امداد جاری رکھے، صدر مملکت
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کے عوام کو معاشی اور انسانی امداد جاری  رکھے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلپو گرانڈی کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے فلپپو گرانڈی کو افغانستان کو پاکستان کی جانب سے دی گئی حالیہ انسانی امداد  اور طبی سامان کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان سے بین الاقوامی تنظیموں ، سفارتی مشنز کے اراکین کے انخلا میں پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ طویل جنگ نے افغان عوام کی مشکلات  میں اضافہ کیا،عالمی برادری تنہا نہ چھوڑے۔ عالمی برادری افغانستان کے عوام کو معاشی اور انسانی امداد جاری  رکھے۔

  صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن  کے فروغ اور تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے گزشتہ چار دہائیوں سے 35 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی جبکہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو صحت اور تعلیم کی بھی سہولیات فراہم کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ دنیا افغانستان میں امن کے فروغ ، 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرے۔

ملاقات میں ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلپو گرانڈی نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور افغانستان میں انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے صدر مملکت کو سیالکوٹ چیمبر کی برآمدی صلاحیت ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار کے بارے میں بریفنگ دی ، قیصر اقبال بریار نے صدر مملکت کو سیالکوٹ کی تاجر برادری کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ایس سی سی آئی کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔

عارف علوی نے کہا کہ تاجر ، صنعتکار ، خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے اپنے اداروں میں روزگار دیں ، خصوصی افراد ملک کی آبادی کا 12 سے 14 فیصد حصہ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو کاروباری برادری کے تعاون سے ہنر مند بنا کر ملازمتوں کی فراہمی اور مالی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت نوجوانوں ، خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے کاروبار کیلئے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے مختص کیے ، نوجوانوں ، خواتین اور خصوصی افرادکو قرضوں کے حصول میں سہولت اور رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ایاز صادق
سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال
ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت ملتوی
ارسا کی صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر