Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے لوگ چینی عوام کیلئے بہت زیادہ محبت رکھتے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

Now Reading:

پاکستان کے لوگ چینی عوام کیلئے بہت زیادہ محبت رکھتے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور
نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ چین اور چینی عوام کے لئے بہت زیادہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سنکیانگ ایک خوبصورت اور بے نظیر علاقہ’’ کے عنوان سے چینی سفیر کی میزبانی میں ویبنارکا انعقاد ہوا جس میں سنکیانگ کے اعلیٰ حکام نے مقامی آبادی کی سماجی و اقتصادی ترقی  سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ جیسے شاندار اور بے نظیر ماضی رکھنے والے علاقے پر اظہار خیال کا موقع دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اجلاس کے منتظمین، چینی سفیر اور خاص طور پر سنکیانگ حکومت کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ چین اور چینی عوام کے لئے بہت زیادہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ، سنکیانگ کی  اقتصادی اور سماجی ترقی نے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر کیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سنکیانگ ثقافتی طور پر وسطی ایشیاءو مشرقِ وسطی کی ثقافت کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ سنکیانگ خطے کے باشندوں کے ساتھ ہماری مذہبی اور ثقافتی وابستگی ہے اور اس علاقے میں چوبیس ہزار خوبصورت مساجد ہیں جو اس وقت مذہبی اور نسلی ہم آہنگی کی نمائندگی کا ثبوت ہیں۔

Advertisement

 نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سنکیانگ پاک چین اقتصادی راہداری کا مرکز ہونے کی وجہ سے مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، اپنی ملاقاتوں کے دوران چینی سفارتخانے کو ہمیشہ اس خطے کے مسلمان باشندوں  کی بہتر زندگی کیلئے متوجہ  پایا جبکہ چین نے اپنے قانون کے ذریعہ مذہبی عقائد اور آزادی کے تحفظ کی بھی  ضمانت دی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسلام وہ بنیادی اصول ہے جو ہماری اقدار کا تعین کرتا ہے اور ہمارے طرزِ زندگی کو کنٹرول کرتا ہے، چین مسلمانوں کے  حج ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور دیگر مذہبی تہوار منانے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔

اپنے بیان میں نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ چینی ریاست نے قرآن پاک ،صحیح بخاری شریف کے معیاری ترجمے، چینی، اویغور، قازق اور کرغیز زبانوں میں شائع کرنے کی حمایت بھی کی ہے اور ان کی حفاظت کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں۔

 نور الحق قادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی حکومت کی جانب سے مذہبی اور ثقافتی مقامات ،مساجد کے تحفظ  اور جدید سہولیات کیلئے فنڈز مختص کرنے کو سراہتے ہیں ، ان اقدامات میں کاشعر میں ادکاہ مسجد، ینبنگ میں بیت اﷲ مسجد، ینغنگ میں اُرمچی مسجد اور حورتاں میں جیامن مسجد قابل ذکر ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت نے چائنا اسلامک انسٹیٹیوٹ ، سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ اور سنکیانگ اسلامک سکول قائم کیا ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سہولیات بنیادی اقدار کی ترویج کریں گی اور اسلامی تعلیمات اور اصولوں کو فروغ دیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر