صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گھٹیا الزام تراشی شخصیت سے زیادہ ملک کو بدنام کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین پر اگر کوئی اعتراض ہے تو اس کی شکایت کے لیے ایک قانونی فورم موجود ہے۔
الیلشن کمیشن کے چئیرمین پراگر کوئ اعتراض ہے تو اس کی شکایت کے لیےایک قانونی فورم موجود ہے۔ گھٹیا الزام تراشی شخصیت سے زیادہ ملک کو بدنام کررہی ہے ۔ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے وزراء ہوش کے ناخن لیں کم از کم اپنی نہیں تو ملک کی عزت کاتو خیال کریں ۔ اگرآپ سچے ہیں تو جائیں سپریم کورٹ ۔۔۔
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) September 19, 2021
ان کا کہنا تھا کہ گھٹیا الزام تراشی شخصیت سے زیادہ ملک کو بدنام کر رہی ہے۔
ناصر حسین نے کہا کہ ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے وزراء ہوش کے ناخن لیں کم از کم اپنی نہیں تو ملک کی عزت کا تو خیال کریں۔
صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرآپ سچے ہیں تو پھر سپریم کورٹ جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News