Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں پر ایف آئی آر کاٹنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، شرجیل گوپلانی

Now Reading:

تاجروں پر ایف آئی آر کاٹنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، شرجیل گوپلانی

صدر آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ تاجروں پر ایف آئی آر کاٹنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے سندھ حکومت کے بغیر ویکسینیشن کارڈ والے تاجروں پر ایف آئی آر کاٹنے والے فیصلے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ ویکسین کے معاملے پر ایف آئی آر نا کاٹی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں نے اپنے طور پر ویکسین کا عمل مکمل کر لیا ہے مگر بعض جگاہوں پر اگر ویکسین نہیں ہو سکی ہے تو حکومت کنوینس کر کے اس عمل کو مکمل کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر تاجروں کی ایف آئی آر کاٹی گئی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لے کر فوری طور پر ایف آئی آر رکوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک صدارتی آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا تب تک آل پاکستان انجمن تاجران اپنے احتجاج کی کال واپس نہیں لے گی۔ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایف بی آر کی پالیسی کو ہم نہیں مانیں گے۔

Advertisement
شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل لے لیے تمام تاجر ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور تاجروں کے مفاد کے لیے تاجر تنظیموں کو اپنی انا سے ہٹ کر کام کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا معاملہ تمام تاجروں اور معیشت کے لیے لٹکتی تلوار ہے۔ ایف بی آر جو سسٹم لگانے جا رہا ہے وہ تاجروں اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور جن تاجروں نے احتجاج کی کال واپس لی ہے، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو ہر صورت اسلام آباد میں ایف بی آر عمارت کا گھیرائو کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر