Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے تمام تر شہریوں کو یکساں حفظان صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ

Now Reading:

پنجاب کے تمام تر شہریوں کو یکساں حفظان صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ
Advertisement

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام تر شہریوں کو یکساں حفظان صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس منقعد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل نے کی اور اس اجلاس میں تمام صوبائی سیکرٹریز اور پی اینڈ ڈی بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پی سی 1 کے ہیلتھ انشورنس کے لیے 332 بیلین روپے کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کی 100 فیصد آبادی کی ہیلتھ انشورنس کو یقینی بنایا جائے۔

عبداللہ خان سنبل کا اس اجلاس میں کہنا تھا کہ تمام تر شہریوں کو یکساں حفظان صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی اور تمام تر شہریوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا نفاذ دسمبر 2021 تک مکمل ہو جائے گا۔

Advertisement

عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ اس اسکیم سے صحت پر ہونے والے لمبے چوڑے اخراجات سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن ہے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اسکیم کی کامیابی کے لیے کوشاں تمام تر اسٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اسکیم کو مکمل کامیاب بنانے کے لیے ہر حوالے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
داڑھی رکھنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں
کیا آپ بھنڈی کا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر