Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، بھارت کے میچ میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، بھارت کے میچ میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
سابق کپتان محمد یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

Advertisement
قوقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پر امید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کون سی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ہمیں قومی ٹیم سے امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔
محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز پچھلے ایک عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں جبکہ مڈل آرڈر اچھا ہے جس میں سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبینیشن بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اچھے اسپنرز ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں حسن علی کا بہت بڑا فین ہوں، حسن علی سے ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔
Advertisement
محمد یوسف کا حسن علی کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، حسن علی کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ ایسے پلیئر ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔
بھارت کے خلاف اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ کا دبئی میں ٹریننگ سیشن جاری ہے اور قومی اسکواڈ میگا ایونٹ میں پہلے میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن حاصل کرنے میں مصروف ہے۔
فیلڈنگ سیشن کے بعد باؤلرز نیٹ میں ٹارگٹ باؤلنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر