سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل برداشت نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے چلڈرن ہسپتال ملتان کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامات پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے میڈیکل سپراٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال کو انتظامات بہتر کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے دورے کے دوران مختلف وارڈز میں زیر علاج بچوں کے لواحقین سے بات چیت کی اور لوگوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں استفسار بھی کیا۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ سولر پلیٹس کو باقاعدگی کے ساتھ دھویا جائے تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیا جا سکے۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ لوگوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہم لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل برداشت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News