Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

Now Reading:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان صرف ایک بار فتح حاصل کر پایا۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں واحد فتح بنگلور کے مقام پر دسمبر 2012 میں ملی تھی جب اس نے بھارت کو پانچ وکٹ سے زیر کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں روایتی حریف پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئے جہاں دونوں کے درمیان پہلا معرکہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تھا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ 20 اوورز میں 141،141 رنز بنائے جس کے بعد ٹائی بریکر کے لیے باول آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ بھارت کی جانب سے وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ اور رابن اتھاپا نے وکٹوں کو ہٹ کیا۔
دس روز بعد دونوں ایک بار پھر 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں مدِمقابل آئیں، پاکستان ہدف کے قریب آ کر بھی فتح سے دور رہ گیا۔

Advertisement
دونوں ٹیمیں 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار پھر مدِمقابل آئیں اور اس میچ میں بھارت نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ 2012 میں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا۔ دو میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلور میں ہوا جس میں پاکستان ٹیم پانچ وکٹ سے کامیاب ہوا تاہم احمد آباد میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرایا۔
بنگلہ دیش میں 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر نو گیندوں قبل حاصل کر لیا تھا۔
2016 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کے میچ میں ڈھاکا میں مدِ مقابل آئیں، پاکستان ٹیم 83 پر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عامر نے بھارت کو پریشان کیا، مگر کم رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بھارت کا پاکستان پر پلڑا بھاری رہا اور کولکتہ کے ایڈین گارڈنز پر ہوم ٹیم 6 وکٹ سے فتحیاب رہی۔
پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچز میں بیٹرز کی کارکردگی دیکھی جائے تو ویرات کوہلی چھ میچز میں 254 رنز بنا کر کامیاب بیٹسمین ہیں، شعیب ملک 164 رنز بنا کر دوسرے اور محمد حفیظ 156 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز میں عمر گل 11 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر ہیں، عرفان پٹھان نے پاک بھارت میچز میں 6، محمد آصف نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں اعداد و شمار تو پاکستان کے حق میں نہیں تاہم اس ہائی وولٹیج میچ میں اعداد و شمار سے زیادہ عزم اور حوصلہ معنی رکھتا ہے اور فینز پر امید ہیں کہ اس بار پاکستان ٹیم بہترین کھیل پیش کر کے تمام اعداد و شمار کو رد کرے گی اور کامیابی اپنے نام کر لے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر