Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے سندھ کی عوام کے لیے کچھ کریں، وزیر مملکت فرخ حبیب

Now Reading:

بلاول زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے سندھ کی عوام کے لیے کچھ کریں، وزیر مملکت فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے سندھ کی عوام کے لیے کچھ کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 13 سالوں سے سندھ کی عوام ان کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، سندھ میں غربت، بے روزگاری کی انتہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی، کپڑا مکان کی آڑ میں کرپشن کو دوام بخشی اور جعلی اکاونٹس بنائے۔ کراچی سمیت پورے سندھ میں بھی آج 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 سے 1500 روپے میں مل رہا ہے، حکومت نام کی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جن بیرونی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اس کی زمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہے۔ بلاول کا میڈیا اور عدلیہ پر برسنا سمجھ سے بالا ہے، ان کے مطابق جو میڈیا گن گائے اور عدالتیں حق میں فیصلہ دیں وہ ٹھیک اور باقی سب غلط ہے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف اور سہولیات فراہم کیں جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں جو کہ مجموعی آبادی کے 60 فیصد ہیں ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے کامیاب جوان پروگرام، ہنر مند جوان اور کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرایا ہے۔ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتے تو اپوزیشن کہتی تھی کہ ابھی تک حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئی۔ کم آمدن گھروں کا منصوبہ ان لوگوں کے لیے ہے جو آج تک چھت سے محروم ہیں۔ پہلی مرتبہ ملک گیر سطح پر یکساں نظام تعلیم رائج کیا، اس پر بھی تنقید کرنے والے تعلیم دشمن ہیں۔ ٹائیگر فورس ان کو ہضم نہیں ہو رہی، انہوں نے ہمیشہ غنڈا فورس تیار کیں جو ان کے ذاتی مفادات کے تحفظ پر مامور ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر