پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان معاہدے طے پا گئے

اریبہ تنویر

13th Oct, 2021. 09:16 pm

پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان معاہدے طے پا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب میں ای پرکیورمنٹ سسٹم کے نفاذ اور ای لائبریری کے قیام کے لیے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان معاہدے طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدوں کے مطابق پی آئی ٹی بی کے محکمہ آبپاشی پنجاب کے لیے وضع کردہ ای پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مینوئل خریداری کے عمل کو خود کار اور پیپر لیس بنایا جائے گا۔ اس ہی طرح محکمہ آبپاشی میں ای لائبریری کے قیام سے محکمے کی کتب ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع نے کہا کہ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف انجم، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر سینئر افسران نے بھی شریکت کی ہے۔

Adsence 300X250